مشکل معاشی حالات سے نبرد آزما پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد
بدترین معاشی حالات سے نبرد آزما پاکستان کے آئین کی 50 ویں سالگرہ کی پروقار تقریبات منانے کا اعلان کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کے انتظامات کیلئے 14 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کردی
بدترین معاشی حالات کا شکار پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر پورا مہینہ پروقار تقریبات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے 14 رکنی کمیٹی بنادی ہے ۔
پاکستان کے آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر رواں ماہ پر وقار تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس حوالے سےرضا ربانی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی قائم کردی ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کا اسلام آباد ریجن کے اسکولوں میں آئین پاکستان پڑھانے کافیصلہ
پرویز اشرف نےآئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سینیٹر رضا ربانی کی سربراہی میں 14 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو تقریبات کے انتظامات کی نگرانی کرے گی۔
ایڈوائزری کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرقانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر کامران مرتضی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔
کمیٹی میں امیر حیدر اعظم خان، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، محمد افضل خان ڈھانڈلہ، وجیہہ قمر، انجینئر صابر حسین قائم خانی، خالد حسین مگسی شامل ہوں گے۔فرحت اللہ بابر اور محمد ظفر اللہ خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
اسپیکر نے کہا ہے کہ ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد ملک میں بسنے والے لوگوں کو آئین کی اہمیت سے روشناس کرانا، پاکستان کو ایک جامع دستور دینے والی باکمال دستور ساز اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کو قرضہ دے دیا پاکستان کا پروگرم ہَوا میں مُعَلَّق
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی50 ویں سالگرہ کا مقصد اداروں کے درمیان آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ یادگار کا افتتاح کیا جائے گا۔ ایک بین الاقوامی آئینی کنونشن منعقد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔