فواد چوہدری کی رہائی کے بعد شیخ رشید اور اینکر پرسن عمران ریاض گرفتار
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی رہائی کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی سے جبکہ سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید احمد کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد پولیس شیخ رشید احمد کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرے گی ، اور عدالت سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کے سازش سے متعلق بیان دینے پر گرفتار کیا ہے۔ مقدمہ اسلام آباد کے رہائشی راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے میدان کے جتنے چکرلگانے تھے لگالیے اب ن لیگ کی باری ہے، مریم نواز
سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تصدیق کردی
پولیس نے شیخ رشید کے خلاف سازش کے تحت بیان دینے کی ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ شیخ رشید احمد نے آصف زرداری سے متعلق کچھ دہشتگردوں کی خدمات لینے کا بیان دیا تھا۔
مقدمے کےمتن میں لکھا ہے کہ شیخ رشید آصف علی زرداری کے لیے مستقل خطرہ پیدا کرنے چاہتے ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا ہے کہ شیخ رشید احمد من گھڑت سازش کا ذکر کرکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں دشمنی چاہتے ہیں۔
گرفتاری کےموقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں چھ مرتبہ وزیر رہا چکا ہوں ، مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ، میری گرفتاری کے پیچھے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میرے گھر میں سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئی اور گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی۔ مجھے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا اور بدتمیزی بھی کی گئی۔ 100 سے 200 سے زائد مسلح افراد گھر کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے گھر کے ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
اینکر پرسن عمران ریاض خان کی گرفتاری
دوسری جانب ایف آئی اے کے حکام نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان، جو کہ حکمران اتحاد کے سب سے زیادہ ناقد ہیں، کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لاہور ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ متحدہ عرب امارات جارہے تھے۔
بریکنگ نیوز: ایف آئی اے نے عمران ریاض خان کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
لائیو گرفتاری کو ہزاروں لوگوں نے اسپیس پر سنا اور عمران ریاض بھائی نے سب کو پیغام دیا ہے۔#عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو #ImranRiazKhanArrested @ImranRiazKhan pic.twitter.com/5cRWmvEAq5
— Shehryar Bukhari (@ShehryarReal) February 1, 2023
#ImranRiazKhan #Pakistan
Imran Riaz Has been Arrested at Lahore AirportFascist government pic.twitter.com/hUoLtHmM8b
— zohaib raza (@_Zohaib_Raza) February 1, 2023
یاد رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت عمران ریاض خان کو قبل از گرفتاری ضمانت دے چکی ہے۔
اس موقع پر عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ انہیں ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ ان کا نام "بلیک لسٹ” میں ڈال دیا گیا ہے اور وہ ملک چھوڑ نہیں سکتے۔
عمران ریاض نے کہا کہ ان کا سامان ضبط کر لیا گیا اور انتظار کرنے کو کہا گیا۔ بعدازاں ایف آئی اے حکام نے انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔