نواز شریف کے بعد مریم نواز بھی عمران خان کے انداز اپنانے لگیں

پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور میں پارٹی کنونشن کے دوران کارکنان سے ملک و پارٹی کی وفاداری کا حلف لیا تو صارفین نے اسے عمران خان کی نقل قرار دے دیا جبکہ نواز شریف بھی طالب علموں کو شرٹس پر آٹو گراف دینے لگے ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب کے ضلع بہاولپور میں پارٹی کنونشن کے دوران کارکنان سے حلف لیا ۔

پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز نے ورکرز کنونشن میں کارکنوں سے ہاتھ اٹھواکر حلف لیا اس موقع پر وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی قائد نواز شریف عمران خان کا طرز عمل اپنانے لگے

نون لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لیگی کارکنوں سے ملک و پارٹی سے وفاداری کا حلف لیا۔ مریم نواز کے حلف لینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی کارکنوں سے حلف لینے کی وڈیو کو عمران خان جیسا طرز عمل قرار دیا۔ صارفین نے کہا کہ نون لیگ اب پی ٹی آئی چیف کے انداز اپنارہے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  آزادی مارچ کے دوران پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایاتھا۔

Imran Khan takes oath from PTI members

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا تھا کہ جب تک حقیقی آزادی نہیں مل جاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

صارفین نے پاکستان مسلم لیگ نون نائب صدر کے گزشتہ روز کے حلف لینے کو عمران خان کے حلف لینے کی نقل کہتے ہوئے کہا کہ انسان اپنا انداز پیدا کرنا چاہیے ۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف بھی عمران خان کے انداز کو اپناتے ہوئے طالب علموں کو ان کی شرٹس پر آٹو گراف دینے میں مصروف رہے ۔

پی ایم ایل کے قائد نوازشریف نے ان کی ٹی شرٹس کو خود گرافی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نقل کیا ہے۔

Nawaz Sharif and Imran Khan giving autographs

ایک ٹوئٹر صارف نے طنزیہ لکھا کہ "میاں صاحب کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں” جبکہ ایک صارف نے لیگی قائد نواز شریف  کو مشورہ دیا ہے کہ یہ آپ کے بس کا کام نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر