وزیراعظم نے ایک اور انمول رتن رکھ لیا، جواد سہراب ملک معاون خصوصی مقرر

جواد سہراب ملک عہد وزیرمملکت کے برابر ہوگا، وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 78 تک جاپہنچی، جواد سہراب ملک نے تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کردیا، اعلامیہ

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک اور انمول رتن رکھ لیا، جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی مقرر کردیاگیا۔

جواد سہراب ملک عہد وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔ اس طرح وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 78 تک جاپہنچی ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

گورنر کے پی حاجی غلام علی خان کی مکمل سیاسی پریس کانفرنس

وفاقی وزرا حکومتی فرائض چھوڑکر مریم نواز کی آہ و بھگت میں مصروف

 

جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جواد ملک کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق جواد سہراب  وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کر دیا ہےاور وہ رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے۔

ناقدین کاکہنا ہے کہ ملک شدید معاشی بحران سے دوچار اور خزانہ خالی ہے جبکہ حکومتی اخراجات روز بروز بڑھتے جارہےہیں۔ایسے میں ضرورت اس امر کی تھی کہ کابینہ کا حجم کم کیا جائے لیکن وزیراعظم روز اپنی کابینہ میں اضافہ کرتے جارہے ہیں۔

ناقدین کا یہ بھی کہناہے کہ حکومت معاون خصوصی کی بلامعاوضہ و بلامراعات خدمات کا اعلان تو کررہی ہے لیکن اس دعوے کی حقیقت کو ن جانچ سکتا ہے؟

متعلقہ تحاریر