عمران خان کا 16 مارچ  کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے قبل سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری  نے  بتایا تھا کہ  چیئرمین عمران خان  ضمنی انتخابات میں تمام 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جبکہ اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ 33 حلقوں سے سابق وزیر اعظم خود امیدوار ہونگے ۔

پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان نے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل سابق وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے کہا تھا کہ  سابق وزیر اعظم تمام حلقوں سے الیکشن لڑے گے ۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات: عمران خان 33 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری  نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ  چیئرمین عمران خان  ضمنی انتخابات میں تمام 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر  ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے  ہیں۔

ذرائع کے مطابق 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے سابق امیدوار حصہ لیں گے ۔ چیئرمین عمران خان نے انہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت جاری  کر دی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہدایت دی کہ سابق  ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر