ترکیہ اور شام کے عوام کی امداد اپنی جگہ ، وزیراعظم صاحب کچھ خیال پاکستانی عوام کا بھی
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ترک عوام کے لیے 1 لاکھ خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگتی شہباز حکومت ، بھوک کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور عوام کے شاہ خرچ وزیراعظم کی ہدایت پر سامان سے لدا سی ون تھرٹی طیارہ ترکیہ روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ترکیہ کے لیے ایک لاکھ خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سیلاب سے تباہ سندھ کے باسی شدید سردی میں بغیر خیموں کے سخت ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترک حکومت میں اتنی سکت ہے کہ وہ اس ہولناک زلزلے کے اثرات سے باہر نکل آئے گی مگر پاکستانی عوام اور سندھ کی عوام کے دکھوں کا کون مداوہ کرے گا۔
تباہ کن زلزکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز ترکیہ کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم کی ہدایت پر سی ون تھرٹی طیارہ خیمے کمبل ، ادویات اور دیگر سامان لے کے روانہ ہو گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے ترک حکومت کی امداد کے لیے ایک لاکھ خیمے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ، اموات 2310 تک جاپہنچیں
آئی ایم ایف کو منانے کیلئے گیس کے گردشی قرضے ختم کا پلان نیوز 360 نے حاصل کرلیا
شہباز شریف کی ہدایت پر 8 فروری سے روزانہ کی بنیاد پی آئی اے کے ذریعے امدادی سامان ترکیہ اور شام رورانہ کیا جائے گا۔

ادھر پیر کے روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں ترکی میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے 100,000 خیمے عطیہ کرنے کی منظوری دی گئی۔
وسطی ترکیہ اور شمال مغربی شام میں پیر کی صبح 7.8 کی شدت کا ایک بڑا زلزلہ آیا، جس میں تقریباً 4000 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سینکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔ امدادی کارکنان اور ریسکیو ٹیمیں ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے خیموں کے عطیہ کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ "ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ضرور ترک بھائیوں کی مدد کرے ، مگر پہلے اپنے سندھ کے عوام کو دیکھے ، جہاں نا کمبل ہیں ، نہ کھانے پینے کی اشیاء ہیں ، بلاول بھٹو زرداری کے آبائی علاقوں میں لوگوں نے شدید سردی کے راتیں بغیر خیموں کے گزاری ہیں ، سیلاب متاثرین کے لیے آنے کمبل اور خیمے بازاروں میں فروخت ہوتے رہے مگر سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ترکیہ کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بدھ کے روز روانہ ہوں گے ، جہاں دونوں رہنما زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
Teams comprising doctors, paramedics & rescue workers are being sent to Türkiye today to help with the ongoing rescue efforts. A plane carrying medicines and other essential relief goods is also being dispatched soon. https://t.co/KfD795gyqS
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران انقرہ بھی جائیں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔
دوسری طرف امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ انتہائی شدت والا تھا جس نے سینکڑوں عمارتوں کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرسکتی ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے تباہ کن زلزلے کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ 1939 کے بعد ملک میں آنے والا سب سے خطرناک ترین زلزلہ ہے ، جس میں 33 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔









