معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑے ملک کے وزیراعظم کی کابینہ میں مزید 5 ارکان کا اضافہ
وفاقی کابینہ میں مزید 5 معاونین خصوصی کےاضافے کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد 83 تک پہنچ گئی۔
ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے ملک کے رنگیلے وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی میں مزید 5 ارکان کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے کے مزید 5 معاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہم کے پی میں انتخابات کیلئے تیار ہیں، آئی جی معظم جاہ کا الیکشن کمیشن کو بریفنگ
الیکشن کمیشن پنجاب اور کےپی میں انتخابات کے لیے تاریخ دے، صدر مملکت کا خط
وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین میں ارکان قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، حامد حمید ، قیصر شیخ اور ملک سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشکل معاشی حالات کے باعث اخراجات کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کفایت شعاری کمیٹی کی 25 جنوری کو ہونے والی پہلی ہی بیٹھک میں وفاقی کابینہ کے ارکان وفاقی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 78 سے کم کرکے 30 تک محدود کرنے کا کہا گیا تھا۔
تاہم حکومت کی جانب سے مزید 5 ارکان کا اضافہ کرکے اس کی تعداد 83 کردی گئی ہے۔
کفایت شعاری کمیٹی نے وفاقی وزارتوں کے 553 ارب روپے کے جاری سول اخراجات کا بھاری بوجھ صوبوں کو منتقل کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔
کمیٹی نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے دائرہ کار میں آنے والی وزارتوں کی مکمل منتقلی پر زور دیا۔
کمیٹی ارکان کے مطابق وفاقی وزارتوں کے جاری سول اخراجات میں سالانہ 125 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے۔