ن لیگی سوشل میڈیا سیل کی شہید ارشد شریف کی بیوہ کیخلاف غلیظ سوشل میڈیا مہم

بیوہ جویریہ صدیق پر عدت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نکاح کا الزام عائد کردیا گیا، جویریہ صدیق کا سپریم کورٹ اور ایف آئی اے میں درخواست دائر کرنے کا اعلان، سابق گورنر سندھ نے بھی قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا، سوشل میڈیا صارفین اور صحافی برداری کا بیوہ سے بھرپور اظہار یکجہتی

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل نے شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ صحافی جویریہ صدیق کیخلاف گھٹیا سوشل میڈیا مہم شروع کردی۔

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کیخلاف تحریک انصاف کے سینئر رہنمااور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے عدت میں نکاح کرنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔عمران  اسماعیل نے اس  گھٹیادعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جویریہ صدیق کے حق میں ہیش ٹیگ #StayStrongJaveriaBhabhiٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف کے قتل سے متعلق فیصل واوڈا کا دہرا معیار بے نقاب

حکومت ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے راہ فرار اختیار کرنے لگی

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل نے شہیڈ صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کیخلاف غلیظ سوشل میڈیا مہم شروع کرتے ہوئے ان کیخلاف عدت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نکاح کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

شہید صحافی ارشدشریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے 2 روز قبل اپنے ٹوئٹ میں لکھاتھا کہ” میرے خلاف منظم کمپین چل رہی ہے میرے وکلا کل ایف آئی اے اور سپریم کورٹ میں معاملہ اٹھائیں گے اور فیک ٹوئٹس کرنے والو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ارشد شریف شہید کے لئے ہم انصاف لے رہیں گے ۔سوشل میڈیا پر ٹویٹس یا پوسٹ کرواکے آپ ہمیں خاموش نہیں کرواسکتے“۔

جویریہ صدیق نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ”میرے شوہر کو گولی سے مار دیا مجھے کردار کشی سے ماریں گے ۔ یا اللہ انصاف کر“۔

شہید صحافی کی بیوہ نے بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ” ارشد تم تو کہتے تھے یہ مردوں کی جنگیں ہیں بات عورتوں تک نہیں آئے گی بیٹیاں بہنیں سانجھی ہوتی۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے ؟“۔

جویریہ صدیق نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے خلاف غلیظ سوشل میڈیا مہم شروع کرنے والے آئرلینڈ میں مقیم ن لیگ حامی یوٹیوبر اور ولاگر احسن چٹھہ کی نشاندہی کرتے ہوئے صارفین سے انہیں رپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں  مسلم لیگ ن کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پھیلائے جانے والی افواہوں کو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے، میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں،ارشد شریف کی شہادت پر کیک کاٹ کر خوشی منانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا“۔

ن لیگ کے سوشل میڈیا سیل کےغلیظ پروپیگنڈے پر  سوشل میڈیاصارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کی بیوہ کے حق میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ  #StayStrongJaveriaBhabhi متعارف کرادیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سینئر صحافیوں، صحافتی انجمنوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گھٹیا سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہوئے شہیدارشد شریف کی بیوہ اور صحافی جویریہ صدیق سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر