الٹی ہوگئیں سب تدبیریں، رواں ہفتے مہنگائی پھر بے لگام ہوگئی
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 17فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ایک ہفتے میں آلو انڈے، مرغی گھی دالیں مزید مہنگی ہوگئیں زندہ مرغی چھبیس روپے چورانوے پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے، عوام کا شکوہ ہے کہ حکومت کی مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام تدابیر ناکارہ ہوچکی ہیں
پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق رواں ہفتے گزشتہ مالی سال کی نسبت مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 34.8 فیصد رہی۔
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 17فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ایک ہفتے میں آلو انڈے، مرغی گھی دالیں مزید مہنگی ہوگئیں زندہ مرغی چھبیس روپے چورانوے پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لال قلعہ ریسٹورنٹ کے ٹیکس معاملات کی شفافیت پر سوالات کی بھرمار
ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں ۔ آلو 2 روپے 91 پیسے فی کلو،زندہ مرغی 26 روپے 94 پیسے فی کلو، باسمتی چاول 6 روپے 30 پیسے فی کلواور کیلے 8 روپے فی درجن مزیدمہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 103 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 35 روپے 68 پیسے مہنگاہوا.
حالیہ ہفتے دال ماش 9 روپے 62 پیسے لہسن 9 روپے 87 پیسے فی کلو،دال مونگ 6 روپے 4 پیسے دال چنا 4 روپے 77 پیسے فی کلو اور دال مسور 3 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔
حالیہ ہفتے صرف 5 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں پیاز کی قیمت میں 24 روپے 27 پیسے فی کلواورٹماٹر3 روپے 7 پیسے فی کلوسستے ہوئے ایک ہفتے میں 10 روپے 321 پیسے فی درجن سستے ہوئے .
حالیہ ہفتے17اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا ۔عوام کا شکوہ ہے کہ حکومت کی مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام تدابیر ناکارہ ہوچکی ہیں۔ اسحاق ڈار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔