اے بی این نیوز کی غیرذمے دار انتظامیہ کے باعث 30ملازمین مستعفی

 چینل کے  ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی بدسلوکی سے تنگ آکر 2 ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور اسپورٹس  اینکرز بھی استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے

پاکستان میں میڈیا انڈسٹری میں آنےوالا بحران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔گزشتہ ہفتے لانچ ہونے والا اے بی این نیوز بھی تنازعات کا شکار ہوگا۔

 چینل کے  ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی بدسلوکی سے تنگ آکر 2 ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور اسپورٹس  اینکرز سمیت 30 ملازمین نے استعفیٰ دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

بزنس ریکارڈر نے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کردی

جنگ گروپ کے ملازمین کا 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور بونس کی کٹوتی پر احتجاج

پاکستان میں لانچ ہونے والا نجی نیوز چینل ابتدا میں ہی تنازعات کا شکار ہوگا۔چینل کی انتظامیہ اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث 2 درجن سے زائد ملازمین مستعفی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر ریاض الحق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”نئے لانچ ہونے والے اے بی این ٹیلی وژن چینل  کے 30 سے زائد ملازمین نے ایچ آر کے غلط رویے کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ” ڈی او پی، اسپورٹس اینکرز اور این ایل ایزکے انچارج نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے“۔

متعلقہ تحاریر