آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات: دوطرفہ اور فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اتوار کے روز ابوظہبی کے قصر الشاطی محل میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کو آگے بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر جو ان دنوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سات روزہ سرکاری دورے پر ہیں پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔

عرب میڈیا کی خبروں کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

نیول چیف کا بحری مشق امن 2023 میں شرکت کرنے والے غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ

قومی کفایت شعاری کمیٹی نے 1000 ارب روپے بچانے کا نسخہ دے دیا

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے صدر نے پاکستانی فوج کے نئے آرمی چیف کو فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید النہیان، قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید النہیان اور شاہی خاندان کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے علاوہ فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ ملاقات چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

دونوں کے درمیان یہ ملاقات دارالحکومت ریاض سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر شمال مغرب میں سعودی شہر العلا میں ولی عہد کے سرمائی محل میں ہوئی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید وسعت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا۔

متعلقہ تحاریر