پی ٹی آئی حکومت نوکریوں کا سونامی لے آئی، لیبر فورس سروے
انٹرنیشنل لیبر فورس سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے تین سالوں میں کووڈ 19 کے وبائی مرض کے باوجود 55 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئیں۔
لیبر فورس سروے کے تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے تین سالوں میں 5.5 ملین (55 لاکھ) ملازمتیں پیدا کیں ، یعنی سالانہ 1.84 ملین ملازمتیں پیدا کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پورے پانچ سالہ دور میں روزگار کے 5.7 ملین (57 لاکھ) مواقع پیدا ہوئے۔
لیبر فورس سروے میں کہا گیا ہے کہ CoVID-19 کے حملے کے باوجود 2020 اور 2021 یعنی گزشتہ دو سالوں کے دوران تقریباً 3.22 ملین ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ حکومتی حکمت عملی کی بدولت معیشت کے پیداواری شعبوں بشمول زراعت، صنعتوں اور تعمیرات کے شعبے میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات: دوطرفہ اور فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
الخدمت پاکستان ترکیہ میں اپنے ترک بھائیوں کی امداد میں پیش پیش
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ سے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں ملازمت پیشہ افراد کی تعداد 19-2018 میں 64.03 ملین تھی جو 2020-21 میں بڑھ کر 67.25 ملین ہو گئی۔ یعنی لیبر فورس میں سالانہ 1.61 ملین افراد کا اضافہ ہوا۔
لیبر فورس سروے کے مطابق 2018-19 میں ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 4.71 ملین تھی جو 2020-21 میں 4.51 ملین رہ گئی ، یعنی 2 لاکھ بے روزگار لوگوں کو روزگار میسر آیا۔
لیبر فورس سروے کے مطابق وبائی مرض کووڈ 19 کے باوجود سالوں میں 5.5 ملین ملازمتیں پیدا ہوئیں
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا ذیلی ادارہ لیبر فورس کا بنیادی مقصد مختلف ممالک کے گھریلو سروے کرنا ہے۔ لیبر فورس کو روزگار اور بے روزگاری سے متعلق سرکاری اعدادوشمار تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لیبر فورس سروے کے مطابق 2017-18 کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 61.75 ملین افراد کو روزگار میسر تھے جبکہ 2020-21 میں یہ تعداد بڑھ کر 67.25 ملین ہو گئی ، جو تین سالوں میں 5.5 ملین ملازمتوں کے اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سمیت ملک بھر میں سروے کرنے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی تھی۔ دیہی اور شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 99,904 گھرانوں کا سروے کیا گیا تھا۔ سروے کے اجراء سے قبل، اُس وقت کے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے 55 لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا کیں۔
سروے کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پورے پانچ سالہ دور میں 57 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ، 1.1 ملین لوگ امیگریشن بیورو کے ذریعے روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں روزگار کی شرح گزشتہ حکومت کے مقابلے میں 62 فیصد بڑھی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے 10 ملین ملازمتیں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا- جسے کچھ صحافی حلقوں اور سیاسی رہنماؤں نے ناممکن قرار دیا تھا۔ جبکہ سروے بتاتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پانچ سالہ ہدف میں سے بہت بڑا ہدف حاصل کرلیا تھا۔