امیر قطر کا استقبال اور پاکستانی وزیراعظم کو ادھر نہ آئیں کا مشورہ

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بدترین زلزلے سے تباہ حال ترکیہ کا دورہ کیا تو انہیں خوش آمد کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا مگر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو امدادی کاموں کی مصروفیت کی وجہ سے انقرہ کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا تھا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی انقرہ آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ صدارتی محل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بدترین زلزلے سے تباہ حال ترکیہ کا دورہ کیا تو انہیں خوش آمد کیا گیا تاہم پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو  انقرہ کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ترکیہ میں زلزلے کے بعد مشکلات میں پھنسے پاکستانی طالب علم کا نوحہ

ترک صدر نے امیر قطر کی انقرہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر  پیش کیا تاہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کو ترکیہ کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

زلزلے کے فوری بعد  شہباز شریف نے ترکیہ کے سرکاری دورے کا اعلان کیا تاہم وہ اپنا دورہ مکمل نہیں کرپائے، کچھ پاکستانی  صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں انقرہ آنے سے روکا گیا ۔

نجی ٹی چینل "ہم نیوز” سے وابستہ مغیث علی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سننے میں آرہا ہے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باعث شہباز شریف نے دورہ ترکیہ فی الحال ملتوی کردیا۔

اینکر صدیق جان نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو ترکیہ دورے سے روکا گیا۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ادھر مت آئیں، ترک حکام کا دو ٹوک پیغام بے عزت ہونا لازمی تھا؟۔

انقرہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترک صدر رجب طیب اردگان  کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس  موقع پر میڈیا کو بھی  بریف نہیں کیا گیا  ۔

ترکیہ زلزلے کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے ترکیہ کا دورہ کیا جبکہ ان سے قبل انقرہ کا دورہ کرنے کا ارادہ کرنے والے شہباز شریف کو روکا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر