پی ٹی آئی کے سابق اراکین پارلیمان لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے متعدد اراکین پارلیمان اور وفاقی وفاقی وزراء نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبران قومی اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز کے کرائے ، بجلی و سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔

جن اراکین نے پالیمنٹ کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ان میں سابق وفاقی وزیر فخر امام بھی شامل ہیں جو پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے نادہندہ نکلے ہیں، فخر امام پر لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے لگے

تاحال کوئی وکیل میری ساس کی پیروی کیلیے تیار نہیں، بیوہ ارشد شریف

دستاویزات کے مطابق فخر امام گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی پارلیمنٹ لاجز کے 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں جب کہ پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی لسٹ

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی لسٹ

جاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں جب کہ منورہ بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ نکلیں ہیں۔

اسی طرح عاصمہ قدیر 4 لاکھ روہے اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں۔دستاویز کے مطابق سابق رکن اسمبلی ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر 85 ہزار اور امجد علی خان کے ذمہ 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے دیگر جن اراکین نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے ان میں شیر علی ارباب بھی شامل جن پر 3 لاکھ 61 ہزار، گل داد خان 2 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں جب کہ ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ نکلے، ان کے علاوہ شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر