کنگال ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری ملازمین پر مہربانیاں
وزیراعظم شہباز شریف نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی ڈسپنسیشن الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلائے کھڑی حکومت کے وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کام کرنے والے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے خصوصی ڈسپنسیشن الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ خصوصی ڈسپنسیشن الاؤنس کا اطلاق صدر اور وزیراعظم آفس کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔
خصوصی ڈسپنسیشن الاؤنس کا نفاذ یکم جنوری 2023 سے نافذالعمل ہوگا۔ فنانس ڈویژن نے اس ڈسپنسیشن کے نفاذ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے انوملی کمیٹی کو بھی مطلع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کی امداد بھی پاکستانی معیشت کو پٹری پر نہیں لاسکتی ہے، موڈیز
وفاقی حکومت نے ٹیکسز کی مد میں عوام پر 55 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈال دیا
وفاقی حکومت کے ملازمین اپنی یونینز اور نمائندوں کے ذریعے اپنے کیڈرز کے سروس اسٹرکچر میں بہتری کے لیے تحریک چلا رہے تھے اور تنخواہوں میں بہتری کے لیے کوشاں تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ان کی مراعات بھی صوبائی حکومتوں کی جانب سے اپنی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کے برابر کیا جائے۔
یونینز نمائندوں کا مطالبہ تھا کہ لوئر ڈویژن کلرک اور اپر ڈویژن کلرک کے عہدوں کو ترقی دی جائے ، اسکیل 9 سے اسکیل 11 میں ترقی دی جائے ، اور اسکیل 11 کے ملازمین کو اسکیل 14 میں ترقی دی جائے۔
اسکیل 1 سے اسکیل 5 کے ملازمین کے پے اسکیل کو دو درجے ترقی دی جائے جبکہ پے اسکیل 6 سے پے اسکیل 16 کے ملازمین کو ایک درجے پے اسکیل کے برابر ترقی دی جائے۔
11-02-2021 کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (AGEGA) اور وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر برائے پارلیمانی امور کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس میں KR حکومت کی طرز پر عہدوں کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔ مذکورہ معاہدے کے تحت طے شدہ تمام مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا سوائے اپ گریڈیشن سے متعلق مطالبات کے۔









