نون لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو ٹوئٹر پر شدید ردعمل کا سامنا

پاکستان مسلم لیگ نون کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کو پارٹی کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کروانے کی پیشکش مہنگی پڑگئی،ٹوئٹر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کر ڈالا

پاکستان مسلم لیگ نون کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کو پارٹی کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کروانے کی پیشکش مہنگی پڑگئی ۔

نون لیگ کی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کون کون اپنے کالجز اور یونیورسٹیز میں مریم نواز سے ملاقات کا خواہش مند ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شریف خاندان میں اختلافات: مریم نواز کا شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار

حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ کیا کہ لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیز میں سے کون کون مریم نواز سے ملنا چاہتا ہے؟۔  خواہش مند اپنا نام، نمبر اور تعلیمی ادارے کا نام ضرور لکھیں۔

لیگی سابق رکن اسمبلی حنا پرویز نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین اپنے نام، نمبرز اور تعلیمی ادارے کے حوالے سے ان بکس (ڈی ایم) میں پیغام بھیج سکتی ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مریم نواز سے آپ کی ملاقات کروائی جائے گی تاہم ان کی ٹوئٹ پر ٹوئٹر پر صارفین نے سخت ردعمل  کا اظہار کیا ہے ۔

جوکر نامی ایک صارف نے کہا کہ میں یقین سے کہہ رہا ہوں مریم کسی بھی کالج یا یونیورسٹی چلی جائے وہاں چور چور کے نعرے نہ لگے تو میرا نام بدل دینا۔

ایک صارف نے حناپرویز بٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نقل۔ یہ تو سیاست کو تعلیمی اداروں سے دور رکھنے کا کہتی رہے ہیں۔

ایک تحریک انصاف کے حامی اکاؤنٹ سے حنا پرویز بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ نے عمران خان سے ملاقات کرنی ہے تو بتا دیں ہم کروائیں گے۔

ایک ٹوئٹر ہینڈل سے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ چلو اسی بہانے  زندگی میں پہلی بار کسی تعلیمی ادارے کی شکل تو دیکھیں گی ۔

متعلقہ تحاریر