سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا گیا

ایف آئی اے نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح عرف گوگی اور ان کےشوہر  احسن جمیل کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ اپنے اوراہل خانہ کے کاروبار کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح عرف گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح عرف گوگی اور ان کے شریک حیات احسن جمیل کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فرح گوگی نے اپریل 2019 میں دبئی کا سفر نہیں کیا ، فیکٹ فوکس حقائق سامنے لے آیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دونوں ملزمان کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو کل 17 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت دی  ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کو ایف بی آر کا ریکارڈ اور منی ٹرانسفر کی تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کردی ہے ۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ اپنے اوراہل خانہ کے کاروبار کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں جبکہ  بیرون ملک میں کی گئی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی ہمراہ لا نے کا کہا گیا ہے ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نوٹس میں  فرح گوگی کو 2016 سے 2022 تک کے ایف بی آرٹیکس ریٹرنز ساتھ لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی دوروں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران غیرملکی کرنسی کی خریداری کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

ایف آئی اے کے مطابق احسن جمیل گجر کے اکاؤنٹ سے 22 کروڑ 39 لاکھ روپے غوثیہ بلڈرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے تھے،دونوں ملزمان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر