ڈی ایچ اے اسلام آباد میں تیندوے کے گھسنے کا معاملہ: نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ

تیندوے کے حملے میں دو ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے پاس خطرناک جانوروں کو بےہوش کرنے کی گن تک موجود نہیں تھی۔

گذشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکٹر 2 میں گھسنے والی تیندوے کو محکمہ وائلد لائف ، ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے 7 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پکڑ کرلیا ، افسوس کا مقام یہ ہے کہ محکمہ وائلڈ کے پاس خطرناک جانوروں کو بےہوش کرنے والی گن تک نہیں تھی۔ دوسری جانب پولیس نے مبینہ طور پر چیتے کو قید رکھنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکٹر 2 میں شہری آبادی میں گھسنے والے جنگلی تیندوے کے حملے میں محکمہ جنگلی حیات کے دو اہلکاروں سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو 1122، اسلام آباد پولیس اور آئی سی ٹی ضلعی انتظامیہ نے تقریباً 7 سے 8 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جمعہ کے روز کہا کہ اس نے ڈی ایچ اے فیز II کے رہائشی علاقے میں چیتے کو مبینہ طور پر قید میں رکھنے کے الزام میں ایک "نامعلوم ملزم” شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ سہ پہر 3:30 بجے ایک بڑی جسامت کا جنگلی چیتا اچانک آبادی میں داخل ہوا اور ایک سیکورٹی گارڈ پر حملہ کر دیا۔ تیندوے نے سیکیورٹی گارڈ کو کمر پر کاٹا اور وہ زمین پر گر گیا۔

پرائیویٹ سیکیورٹی کے عملے نے زخمی سیکیورٹی گارڈ کو پمز اسپتال منتقل کیا اور ریسکیو 1122 کو موقع پر طلب کرلیا۔

راولپنڈی سے ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا لیکن جنگلی چیتے پر قابو پانے کے آلات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن شروع نہ کیا جاسکا اور بعدازاں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی ڈبلیو ایم ڈی) کو فون کیا گیا۔

اس کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی ڈبلیو ایم ڈی) نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چیتے کو پکڑ لیا ، اور سوشل میڈیا پر اس کی اچھی صحت کی ویڈیوز شیئر کی ہے۔

ادھر آئی سی ٹی پولیس نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ اس واقعے پر پاکستان پینل کورٹ (پی پی سی) کی دفعہ 324/289 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ سہالہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ چیتے کسی نامعلوم شخص نے گھر میں قید کررکھا تھا ، تاہم معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر