صدرمملکت، عمران خان اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل6کا ریفرنس لانے کی تیاری

ریفرنس میں کہا جائے گا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل اسلام آبادہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی تھی، سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

حکومت نے صدر مملکت عارف علوی،سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت ریفرنس لانے کی تیاری شروع کردی۔

اس بات کادعویٰ جیونیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے الیکشن کا معاملہ اٹھانے پر حکومت کا سپریم کورٹ پر وار

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل

حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”حکومت نے صدر مملکت عارف علوی، سابق وزیراعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس لانے کی تیاری شروع کردی“۔

حامد میر نےمزید لکھاکہ”ریفرنس میں کہا جائے گا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل اسلام آبادہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی تھی“۔

متعلقہ تحاریر