پاک بحریہ کے 2 سینئر افسران کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والے ریئر ایڈمرل خیبر زمان اور ریئر ایڈمرل شفقت حسین کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔     

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے دو افسران کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے ریئر ایڈمرل خیبر زمان اور ریئر ایڈمرل شفقت حسین کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔

ریئر ایڈمرل خیبر زمان برطانیہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے 1994 میں پاکستان بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی پولیس آفس پر حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت 4افراد شہید

پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کی ناکام کوشش

وہ پی اے ایف ایئر وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز چائنہ سے گریجویٹ ہیں۔

ریئر ایڈمرل خیبر زمان کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جاچکا ہے۔

ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر نے 1994 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج ، نیول وار کالج ترکیہ ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز چائنہ سے گریجویٹ ہیں۔

ریئر ایڈمرل شفقت حسین اخترکو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکاہے۔

متعلقہ تحاریر