بشریٰ اقبال عامر لیاقت وڈیواسکینڈل کی ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت پر برہم
کون کہتا ہے ہمارے ہاں خواتین کے حقوق نہیں ملتے؟ملزمہ کوضمانت بھی ملی اور ریلیف بھی، عدالت نے ضمانت کی رقم 20 سے 5 لاکھ کر دی گئی، سابقہ اہلیہ عامر لیاقت حسین
سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملوث ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی منظوری اورعدالت کی جانب سے زرضمانت 20 لاکھ روپے سے کم کرکے 5 لاکھ کیے جانے پر مرحوم کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال بھڑک اٹھیں۔
بشریٰ اقبال نے ملزمہ دانیہ شاہ کو سہولتیں فراہم کیے جانے پرنظام انصاف پر سوالات اٹھادیے۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور
کراچی سٹی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی
بشریٰ اقبال نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ”کون کہتا ہے ہمارے ہاں خواتین کے حقوق نہیں ملتے؟؟ ملزمہ کوضمانت بھی ملی اور ریلیف بھی، عدالت نے ضمانت کی رقم 20 سے 5 لاکھ کر دی گئی“۔
کون کہتا ہے ہمارے ہاں خواتین کے حقوق نہیں ملتے؟؟ ملزمہ کو bail بھی ملی، ریلیف بھی 20 سے 5 لاکھ کر دی گئی ضمانت کی رقم۔۔۔ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں ان کا کہنا ہے بینک خالی ہے۔ یہ ایسی ہی بات ہے کہ ویڈیو جس موبائل سے بنی وہ ڈھونڈھ کے دکھائیں! #AamirLiaquat
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) February 17, 2023
بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ ”ان کے پاس پیسے نہیں ہیں ،ان کا کہنا ہے بینک خالی ہے، یہ ایسی ہی بات ہے کہ ویڈیو جس موبائل سے بنی وہ ڈھونڈھ کے دکھائیں“۔
Confession of the accused… Dania Bibi made his obscene videos. She and her mother Salma bibi had those videos in their cell phones. Phir bhi sawal ke viral kaise aur kahan se huin?#AamirLiaquat pic.twitter.com/xt7L0sxlme
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) February 17, 2023
بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کی دنیا نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کی وڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ”ملزمہ کا اعتراف،دانیہ بی بی نے اپنی فحش ویڈیوز بنائیں، وہ اور اس کی والدہ سلمیٰ بی بی کے پاس وہ ویڈیوز ان کے موبائل فون میں موجود تھیں، پھر بھی سوال کے وائرل کیسے اور کہاں سے ہوئیں؟