غربت کی ماری قوم رل گئی، نواز شریف لندن میں ہوٹل پر چائے پینے میں مصروف
سوشل میڈیا صارفین نے نواز شریف کی تصویر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہوٹلنگ کرتے ہوئے تصویریں بنا کر شیئر کرنے میں کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی لندن کے مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں لی گئی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں کہ تازہ ترین وائرل ہونے والی تصویر میں سربراہ ن لیگ کو ایک مہنگے ریسٹورنٹ میں چائے اور جوس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
دنیا نیوز لندن کے بیوروچیف اظہر جاوید نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے۔ اب دیکھتے ہیں کون کیا تبصرہ کرتا ہے چائے پینا جرم تو نہیں۔؟”
اظہر جاوید کے دعوت تبصرہ کو فالو کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے اب دیکھتے ہیں کون کیا تبصرہ کرتا ہے چائے پینا جرم تو نہیں ؟ pic.twitter.com/Fjwk6ad81U
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) February 16, 2023
شاہد جعفری ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” بلکل چاے پینا جرم نہیں لیکن ایک ایسا شخص جو تین مرتبہ کا وزیراعظم ہو اور سزا یافتہ بھی ہو اور ملک کی سب سے بڑی عدالت سے جھوٹ بول کر بیرون ملک فرار ہو تو پھر ایسے شخص کو یوں چائے پینے پر شرم آنی چاہے۔”
شاہد مصطفیٰ نامی ٹوئٹر نے غصے اتارتے ہوئے لکھا ہے کہ "چائے کی بجائی زہر پینا چاہئے اور مر جانا چاہئے کیونکہ یہ جھوٹا، منافق اور بدبودار انسان ہے۔ فریبی اور جھوٹا ہے۔”
محمد عبداللہ نامی ٹوئٹر صارف طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میاں نوازشریف کبھی کبھی ھوٹلوں میں چائے پیتے ہوئے تصویر اتروا دیتے ہیں ، یہ بات ٹھیک نہیں ھے انہیں چاہیے کہ روزانہ کی بنیاد پر انوا و اقسام کے کھانے کھاتے ہوئے تصویریں اتروا کر سوشل میڈیا پر شئیر کروائیں اس میں کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑے گی۔”