وزیر منصوبہ بندی نے مردم شماری کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے چھٹے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مردم شماری کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا چھٹہ اجلاس  منگل کو ہوا تاکہ مردم شماری کے تیز، شفاف اور قابل اعتماد آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز، ڈی جی ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، ایس ایم بی آر، اور محکمہ تعلیم، نادرا کے  سینئر افسران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

آفتاب سلطان کے مستعفی ہوتے ہی نیب نے عمران خان کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا

فواد چوہدری اور اسد عمر کا چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے پی ٹی آئی سے مشاورت کا مطالبہ

اجلاس کا بنیادی مقصد پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی سرگرمیوں اور فیلڈ آپریشنز، مالی ضروریات وغیرہ سے متعلق متعلقہ امور کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

چیف ادارہ شماریات، ڈاکٹر نعیم الظفر نے مردم شماری کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی، احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے اسکو بروقت 30 ایریل 2023 کو مکمل  کرنے کی ہدایت جاری ، جبکہ تمام صوبوں کو آن بورڈ ہونا چاہیے اور کسی بھی تنازعہ سے بچنے اور وسائل کے موثر استعمال سے بچنے کے لیے تمام معاملات پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ self_enumeration پورٹل کے کھلنے کے بعد 809,928 افراد نے پورٹل کا ویزٹ کیا اور 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 9682 خاندانوں کے ڈیٹا نے کامیابی سے اپنا شمار کیا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا کہ ادارہ شماریات پر دی گئی ٹائم لائنز کے مطابق 1 مارچ 2023 سے یکم اپریل تک مردم شماری کی زبردست فیلڈ مشق شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اجلاس میں غیر ملکیوں کی شناخت کے لیے مردم شماری کے سافٹ ویئر میں CNIC نمبر شامل کرنے کے امکان کے معاملے پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

تفصیلی غور و خوض اور اسٹیک ہولڈرز کی رضامندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسے قابل اعتماد ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سافٹ ویئر میں اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مردم شماری کے فیلڈ آپریشن سے پہلے شامل کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں گی جبکہ تاہم، صوبائی حکومتوں کو اس معاملے کے بارے میں دو دن کے اندر اپنی تحریری رضامندی دینی ہوگی، اور تمام افراد کا مزید ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر