سائفر تحقیقات کا معاملہ: سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کی تینوں درخواستیں خارج

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ عدالت ایگزیکٹیو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سائفر تحقیقات کے لیے دائر تینوں درخواست مسترد ہو گئی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ عدلیہ ایگزیکٹیو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے سائفر تحقیقات کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ دائر کی گئی درخواستوں میں وکلاء کا یہ موقف تھا کہ سائفر کی تحقیقات کا عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے۔

یہ بھی پڑھیے

صوبائی وزیر کی نجی جیل میں تین افراد کا لرزہ خیز قتل: ریاست کے منہ پر طماچہ

لاوارث لاشوں کے معاملہ: ڈیٹا مرتب نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں طلب

ان درخواستوں پر پہلے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات عائد کیے گئے تھے ، اس کے بعد آج ان کی چیمبر اپیلوں پر قاضی فائز عیسیٰ سماعت کی۔

سماعت کے دوران کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کہ ایگزیکٹیو کے اختیارات میں عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی ہے ، اس لیے تینوں اپیلوں کو خارج کیا جاتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت اگر چاہے تو دنیا بھر کے سائفر منگوا کر پبلک کرسکتی ہے ، اگر کوئی دوسرا ایسا کرے گا تو وہ سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرے گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر چاہیں تو دنیا سے تعلقات ختم بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر