جیل بھرو تحریک: وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

چیئرنگ کراس پر گرفتاری دینے والے دیگر رہنماؤں میں اسد عمر ، زبیر نیازی ، سینیٹر ولید اقبال ، عمر سرفراز چیمہ ، اعظم سواتی بھی شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ ، سینیٹر ولید اقبال ، زبیر نیازی ، اسد عمر ، اعظم سواتی اور دیگر رہنماؤں نے گرفتاری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، عمر سرفراز چیمہ ، اعظم سواتی ، سینیٹر ولید اقبال اور زبیر نیازی نے چیئرنگ کراس پر گرفتاری دی۔

یہ بھی پڑھیے

پرویز الہیٰ کا ماسٹر اسٹورک: چوہدری شجاعت اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو زور کا جھٹکا

عطاء اللہ تارڑ کا سپریم کورٹ سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ

رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس اور سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتاری دینے کے لیے سی سی پی او آفس پہنچ گئے ہیں۔

لاہور پولیس قیدیوں کی وین میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، عمر سرفراز چیمہ ، اعظم سواتی ، سینیٹر ولید اقبال اور زبیر نیازی کو لے کر روانہ ہو گئی ہے۔ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وین میں شاہ محمود قریشی کو پولیس نے بٹھایا کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس وین میں سوار ہو گئی۔ متعدد کارکنان قیدیوں کی وین کی چھت پر بیٹھ گئے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف زندہ اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ، حیران کن پر ان رہنماؤں نے بھی گرفتاری دے دی ہے جنہوں نے گرفتاری کا اعلان بھی نہیں کیا تھا۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کسی رہنما یا کارکن کو خود سے گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ وہ خود سے پولیس وین پر سوار ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 22 فروری بروز بدھ کو تحریک انصاف کے 200 کارکنان اور 5 مرکزی رہنما گرفتاریاں دیں گے۔

پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے کہ گرفتاری دینے والے کارکنان اور رہنماؤں کو کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک

گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے وعدے کے مطابق پہلی گرفتاری دینا باعثِ فخر ھے، ک جاری رہے گی جب تک امپورٹڈ حکومت ملک میں جاری لاقانونیت ختم نہیں کردیتی، عوامی عدالت میں گزشتہ دس ماہ کی تباہ کاریوں کا حساب نہیں دیتی۔

متعلقہ تحاریر