اپیکس کمیٹی اجلاس: دہشتگردوں کے خلاف پوری ریاستی قوت کے استعمال اعادہ
اپیکس کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے گھر کے حالات خود درست کرنے ہیں کوئی باہر سے مدد کیلئے نہیں آئے گا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے تاہم جلد ان امتحان سے سرخرو ہوکر نکلے گے ۔ ہمیں ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر ملک کے لیے کام کرنا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔شرکاء سے خطاب میں وزیراعظم نے ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر ملک کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت کی ناقص حکمت عملی سے دہشتگردی کے خلاف اے پی سی کا انعقاد نہ ہوسکا
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ہر لحاظ سے ناگزیر ہے۔ ملک کی معاشی مشکلات جلد دور ہونگی ۔
اپیکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے گھر کے حالات خود درست کرنے ہیں کوئی باہر سےمدد کیلئے نہیں آئے گا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری ریاستی قوت کا استعمال کرنا ہوگا ۔ آپریشنل تیاریوں اور پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا لازمی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں ہم نے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق فیصلے کیے، کراچی میں دہشتگرد حملے کے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے واقعہ کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
اپیکس کمیٹی کے شرکاء سے خظاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے اپنی سیاست قربان کی ہے ۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائظ قبول کی ہیں۔









