راجن پور این اے 193 میں پولنگ جاری؛ پی ٹی آئی، پی پی اور نون لیگ کے امیدوار مدمقابل

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے پولنگ کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ راجن پور کی نشست پی ٹی آئی رہنما جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کےپولنگ کا عمل جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

راجن پور میں پولیو ورکر فرض کی ادائیگی کے لیے درخت پر چڑھ گیا

حلقہ این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور نون لیگ سمیت 11 امیدواروں مدمقابل ہیں۔ حلقے کے 65 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) نے راجن پور حلقہ 193 کے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست ان کے انتخابی نشانات کے ساتھ جاری کر دی ہے۔ گیارہ امیدوار مدمقابل ہیں۔

ابتدائی طور پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر محمد محسن لغاری کو امیدوار نامزد کیا۔

ضمنی انتخاب کے موقع پر حلقے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی نگرانی کیلئے سیکریٹریٹ میں 3 روز کے لئے کنٹرول روم  قائم کر رکھا ہے ۔

حکام کے مطابق  الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیے گئے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ ٹیم بلا تعطل انتخابی عمل کی نگرانی کرنے  میں  مصروف ہے جبکہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جا رہا ہے ۔

امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی کنٹرول روم میں ریٹرننگ افسر، ڈپٹی کمشنر ، پولیس، رینجرز اورپاک فوج کے حکام بھی موجود ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشز پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی)نے پنجاب  حکومت کی این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب  ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

پنجاب حکومت نے درخواست میں کہا تھا کہ امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی اور خود کش حملوں کا خدشات کے پیش نظر راج پور میں ضمنی انتخاب کو ملتوی کیا جائے ۔

متعلقہ تحاریر