عمران خان اور مریم نواز کے ٹوئٹر پر ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

چیئرمین تحریک انصاف نے مریم نواز کو بگڑی شہزادی کے نام سے پکارا ہے جبکہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے عمران خان کو مرد بننے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کو دباؤ میں لانے کے لیے پی ڈی ایم اور بگڑی ہوئی شہزادی مریم نواز کے عدلیہ پر حملے شرمناک ہیں ، جبکہ مریم نواز نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مرد بنو اور عدالتوں کو سامنا کرو۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا ہے کہ ” PDM قیادت ہمیں چیلنج کیا کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں ، تو KP اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کریں۔ اب ہم نے مقابلے کیلئے پکارا ہے تو انتخابات کے نام ہی سے انکی جان نکلی جاتی ہے کیونکہ انہیں اپنا خاتمہ نظر آتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

جیل بھرو تحریک: فیاض چوہان، زلفی بخاری اور صداقت عباسی نے بھی گرفتاری دیدی

زرداری کو مریم کی تقریر پسند نہیں آئی، وزیراعظم کو فیض حمید اور عدلیہ کیخلاف محاذ نہ کھولنے کامشورہ

عمران خان نے لکھا ہے کہ "چنانچہ سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کر رہے ہیں اور انتخابات سے بچنے کیلئےآئین سے انحراف پر آمادہ ہیں۔”

مریم نواز  پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف نے مزید لکھا ہے کہ "پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے اگرچہ یہ آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔”

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون راسخ کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔”

عمران خان کو مرد بننے کا طعنہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا ہے کہ "حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں کا سامنا کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں، آپ کے مجرم ہونے کا یہ واضح اعتراف ہے۔ پلستر شدہ ٹانگ آپ کو مزید نہیں بچا پائے گی۔ آدمی بنو اور قانون کا سامنا کرو۔”

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ ” اوہ، طاقتور کیسے گر گئے! آپ کی چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کے باقیات کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ بنے ، پھلتے پھولتے رہے۔ اب دیکھنا ‘بگڑی شہزادی’ تم کو کیسے چیک میٹ دے کر کیسے پیادے کی طرح غیرمتعلقہ کرتی ہے۔”

مریم نواز نے مزید لکھا ہے کہ ” مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ چور ڈاکو کا بیانیہ اب پٹ چکا ہے، بلکہ تم اور تمہاری بیوی توشہ خانہ کیس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔

متعلقہ تحاریر