توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل نے آج عدالت سے سماعت 5 دنوں کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔ جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا تو انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

نفرت پھیلانےکا الزام: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

یہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس تھا جس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ، گذشتہ سماعت پر بھی عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا ، تاکہ فرد جرم عائد کی جاسکے۔

آج جب سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ، اور انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیکورٹی پرپز کی وجہ سے آج عمران خان کو پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے انہیں حاضری سے 5 دن کا استثنیٰ دیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اور اب ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر