احساس 2047 ڈاکومنٹری کا اجراء؛ فلاحی ریاست کے تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کی کوشش

عمران خان نے ٹوئٹر ہینڈل سے احساس 2047دستاویزی فلم کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کیسے ایک فلاحی ریاست کے تصور کو حقیقت میں ڈھالنےکےعمل کی ابتداکی، انہوں نے کہا کہ حکومت میں قدم رکھتے ہی روزِ اوّل اس پروگرام میں نئی روح پھونکیں گے

چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست  کے تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کی ابتدا کی جس سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہوا ۔

عمران خان نے ٹوئٹر ہینڈل سے احساس پروگرام پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کیسے ایک فلاحی ریاست کے تصور کو حقیقت میں ڈھالنےکےعمل کی ابتداکی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان اور ثانیہ نشتر کی ”احساس ریڑھی بان“ اسٹالز توڑنے کی مذمت

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دستاویزی فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ ہم نے کیسے ایک فلاحی ریاست کے تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کی کوشش کی سے پسماندہ ترین شہریوں کا معیارِ زندگی بلند ہوا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے کروڑوں لوگوں کو امید کا پیغام ملا۔ ہمارا قصد ہے کہ حکومت میں قدم رکھتے ہی روزِ اوّل اس پروگرام میں نئی روح پھونکیں گے۔

دستاویزی فلم احساس پروگرام کے مختلف اجزاء سے مستفید ہونے والوں پر مرکز ہے اور اسے پورے پاکستان میں فلمایا گیا ہے جس میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مکمل توجہ دی گئی ہے ۔

تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ دستاویزی  فلم احساس پروگرام کے آغاز سے لے کر تین سال تک کے وژن اور اسکے اثرات کی گہرائیوں میں گہرائی میں اترتی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرامز کو مختلف محکموں کے تحت چلایا جاتا تھا جبکہ اہداف کے حصول کیلئے مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے  اور اس پر مکمل توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔

سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ فلم واضح طور پر ایسے سوچے سمجھے پروگراموں کے اثرات کو نمایاں کرتی ہے جو خاندانوں کو غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ محکوموں  کو بااختیار بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیر اعظم عمران خان کے احساس پرگرام کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

”احساس 2047ء ڈاکومنٹری” میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے غربت کے خاتمہ کے پروگرام کے معاشرے کے کمزور طبقہ پر مثبت اثرات کو بیان کیا گیا۔

احساس پروگرام کے 2019ء میں آغاز کے بعد احساس ملک کے سب سے زیادہ اثر انگیز منصوبوں میں سے ایک بن گیا ہے جس نے لاکھوں لوگوں تک 16 پروگرام فراہم کئے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 23 فروری 2023 کو ایوان صدر اسلام آباد میں احساس پروگرام کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی ”احساس 2047ء ڈاکومنٹری” کے اجراء  کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر