گیلپ پاکستان کا ٹی وی چینلز کے کرنٹ افیئرز پروگرامز کے مواد کا تجزیہ

گیلپ پاکستان نے اپنے "ٹاک شو کے مواد کے تجزیہ" سیریز کے ایک حصے میں جنوری 2023 میں دنیا نیوز، اے آر وائے ، ایکسپریس نیوز اور سماء سمیت معروف چینلز کے پروگرامز کا تجزیہ کیا جس میں کہا گیا کہ زیادہ تر پروگرامز میں سیاسی موضوعات پر گفتگو کی گئیں

گیلپ پاکستان نے ٹاک شوز کے مواد کے تجزیے کے طور پر ماہ جنوری کے دوران پاکستانی ٹیلی وژن چینلز پر نشر ہونے والے 97 کرنٹ افیئر پروگرامز کا تجزیہ کیا جس میں معروف چینلز شامل ہیں۔

گیلپ پاکستان نے اپنے  "ٹاک شو کے مواد کے تجزیہ” سیریز کے ایک حصے میں جنوری 2023 میں دنیا نیوز، اے آر وائے ، ایکسپریس نیوز اور سماء سمیت معروف چینلز کے پروگرامز کا تجزیہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نجی ٹی وی چینلز نے پیمرا کا حکم نامہ ہوا میں اُڑا دیا

گیلپ پاکستان اپنے تجزیے کیلئے "اعتراض ہے”، "ندیم ملک لائیو”، "آف دی ریکارڈ”، "دنیا کامران خان کے ساتھ”، "الیونتھ ہاور” اور”کل تک” نامی پروگرامز منتخب کیے گئے تھے ۔

گیلپ پاکستان  کے تجزیے کے مطابق ان تمام پروگرامز میں زیادہ تر موضوعات سیاست کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان تمام پروگرامز کے مواد کا 66 فیصد حصہ سیاسی امور پر مشتمل تھا ۔

تجزیے میں بتایا گیا کہ ان پروگرامز میں دوسرا سب سے زیادہ زیر بحث موضوع سماجی مسائل سے متعلق تھا، ان ٹی وی پروگرامز میں  15 فیصد مواد سماجی مسائل پر مرکوز تھا ۔

تجزیے کے مطابق ماہ جنوری میں جن اہم موضوعات پر بات ہوئی ان میں سے  تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری اور بلدیاتی انتخابات سرفہرست  ہیں۔

چینلز پر پی ٹی آئی (39٪) اور پی پی پی (21٪) سرفہرست دو جماعتیں تھیں جو 11 جماعتوں میں اکثر نظر آتی ہیں۔ جن 6 پروگرامزکا تجزیہ کیا ان میں  شریک مہمانوں کی تعداد 193 تھی۔

ٹی وی چینلز کے ان پروگراموں میں بار بار آنے والے مہمانوں کی کل تعداد 348 تھی۔فواد چوہدری (4%) اور قمر زمان کائرہ (2%) سرفہرست دو مہمان رہے  جو کثرت سے نظر آئے۔

گیلپ پاکستان  کے تجزیے کے مطابق منفرد مہمانوں کی سب سے زیادہ حاضری والا دنیا نیوز کا  پروگرام  "دنیا کامران خان کے ساتھ” تھا جس کی کل تعداد 90 تھی۔

متعلقہ تحاریر