اسحا ق ڈار استعفے کی خبروں پر بھڑک اٹھے؛ 4 بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان

اسحاق ڈار سے صحافیوں نے ملک کی بدترین معاشی صورتحال پر سوالات پوچھے تو  جوابات دینے کے بجائے وزیر خزانہ بھڑک اٹھے اور کھری کھری سنادی ،اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو اس وقت اربوں روپے کے ری فنڈ پر جیل میں ہونا چاہیے تھا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفے سے متعلق خبروں پر سیخ پا ہوگئے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار نے آج شام 4 بجے  اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کی جانب سے ان کے استعفے کے سوال پر سیخ پا ہوگئے  اور صحافی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ کو مجھ سے  کیا  تکلیف ہے ؟۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک اور نئی تاریخ دے دی

اسحاق ڈار سے صحافیوں نے ملک کی بدترین معاشی صورتحال پر سوالات پوچھے تو  جوابات دینے کے بجائے وزیر خزانہ بھڑک اٹھے اور کھری کھری سنائی دی ۔

صحافی کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ چار بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کرونگا ۔

صحافی نے سابق چیئرمین ایف بی آرسید  شبر زیدی  کا حوالہ دیکر اسحاق ڈار سے سوال پوچھا وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے جارہے ہیں ؟ ۔

صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار بھرک اٹھے اور کہا کہ آپکو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟، صحافی نے کہا کہ آپ کے استعفے کا دعویٰ  سید شبر زیدی نے کیا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے شبر زیدی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ  شبر زیدی  نے اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  شبر زیدی کو اس وقت اربوں روپے کے ری فنڈ پر جیل میں ہونا چاہیے تھا ۔ آپ کو معلوم ہے اس نے ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر