سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ؛ سپریم کورٹ کا ای سی پی اور عمران خان سے جواب طلب

سپریم کورٹ میں عمران خان اور شیخ رشید کی درخواستوں پر غیرملکیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے پیش رفت رپورٹ طلب کی جبکہ عمران خان اور شیخ رشید سے بھی جواب کرلیا گیا ہے

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی) کو سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کرنے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جواب طلب کرلیا ۔

سپریم کورٹ میں سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواستوں پر جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

ووٹ کا حق مل گیا تو اگلا الیکشن سمندر پار پاکستانیوں کا ہو گا، احمد بلال محبوب

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواستوں پر غیرملکی  کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے قانون میں ترمیم آئینی طور پر کیسے درست نہیں؟ شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ معاملہ روکا ہوا ہے ۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اقدامات کر لے تو کوئی رکاوٹ نہیں۔ الیکشن کمیشن نے  سمندر  پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ روک رکھا ہے۔

جسٹس منیب نے کہا کہ ہائی کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کا حق لینے کی ترامیم پر درخواست خارج کر دی تھی جبکہ  پارلیمان نے 2017ء میں الیکشن ایکٹ بنایا۔  الیکشن ایکٹ کا سیکشن 94 واضح ہے۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے؟ پارلیمنٹ اپنے بنائے ہوئے قانون میں ترمیم کر رہا ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟۔

یہ بھی پڑھیے

سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستانی سیاست پر بات کرنے کا حق کیوں نہیں؟

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ عدالتی آبزرویشن کچھ بھی ہوں مگر پارلیمنٹ کی ہر قانون سازی آئینی تصور ہوتی ہے۔ جسٹس اعجازالحسن نے کہا کہ آپ نے تو قانون ہی کالعدم قرار دینے کی درخواست کردی ۔

سپریم کورٹ نےعمران خان اور شیخ رشید کو جواب جمع کرانے کا وقت دے دیا، الیکشن کمیشن کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیش رفت جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ تحاریر