ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے کمانڈر کراچی کا منصب سنبھال لیا
تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز نے شرکت کی۔
کراچی: ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے دوران بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی۔ تقریب میں ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان نے نئے آنے والے کمانڈر کراچی کو کمان سونپی۔
ریئر ایڈمرل محمد سلیم پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد پولیس ہائیکورٹ میں صحافیوں پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کو بچانے میں مصروف
الیکشن کمیشن اِن ایکشن؛ سپریم کورٹ کے انتخابات کے حکم پر عملدرآمد کیلئے کمربستہ
ریئر ایڈمرل محمد سلیم ایک شاندار کیرئیر کے حامل ہیں اور متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے ۔
تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز نے شرکت کی۔









