انتخابات: پولنگ شیڈول، ای سی پی کے عملے کی تربیت اگلے سے ہفتے متوقع

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے فرائض انجام دینے کے لیے عدلیہ سے افرادی قوت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور توقع ہے کہ ای سی پی اگلے ہفتے سے اپنے عملے کی تربیت شروع کر دے گا۔

یکم مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا صدارتی حکم آئینی طور پر مجاز ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا

کراچی میں مردم شماری عمل کا سرور ڈاؤن، انٹرنیٹ مسائل سے سست روی کا شکار

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، ای سی پی نے صدر کو خط لکھا، جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی 2023 کے درمیان انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

ای سی پی کے خط کا جواب دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عارف علوی کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن اگلے ہفتے پنجاب میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی کرے گا، جس کے بعد انتخابات کی حتمی تاریخ 30 اپریل مقرر کی جائے گی۔

دریں اثنا، یہ معلوم ہوا ہے کہ ای سی پی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے فرائض انجام دینے کے لیے عدلیہ سے افرادی قوت حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتخابی عمل کا نگران ادارہ وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کو خطوط بھی بھیجے گا تاکہ صوبے میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی اور فنڈز مانگے جاسکیں۔

متعلقہ تحاریر