عادل راجا نے لندن میں اپنے خلاف پولیس تحقیقات کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

لندن میں مقیم ریٹائرڈ میجرعادل راجا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات کے لیے طلب نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط جعلی ہے

لندن میں مقیم ریٹائرڈ میجر عادل راجا نے اپنے خلاف لندن میں پولیس تحقیقات سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا میٹروپولیٹن پولیس سے طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا ۔

ریٹائرڈ میجر عادل راجا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات کیلئے طلب نہیں کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے تاحال نازیبا مواد نہیں ہٹایا، ادکارہ مہوش حیات

جیو نیوز سے منسلک اینکر پرسن منیب فارق سمیت کئی صحافیوں نے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک مراسلہ  شیئر کی جس میں کہا گیا کہ میٹروپولیٹن پولیس نے عادل راجا کو طلب کرلیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مراسلے میں کہا  گیا تھا کہ برطانوی پولیس نے عادل راجہ کو  سماجی رابطوں کی سائٹس پر ان کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پولیس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عاد ل راجا برطانوی قوانین  کی خلاف ورزی کی ہے تاہم عادل راجا نے مراسلے کو جعلی قرار دے دیا ہے ۔

عادل راجا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ آن لائن پھیلائے جانے والا خط جعلی ہے۔

اے آر وائے سے منسلک صحافی فرید احمد  قریشی  نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  مذکورہ خط جعلی ہے۔

متعلقہ تحاریر