امریکا پاکستان میں جلد انتخابات چاہتا ہے، پی ڈی ایم حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے۔

پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے امریکا مکمل طور پر متحرک ہو گیا ہے ، اور امریکی حکام نے پاکستان میں لابنگ شروع کردی ہے ، امریکی حکام کی جانب سے یہ اقدام صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی جانب سے 20 فروری 2023 کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔

نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی حکام چاہتے ہیں کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات وقت ہوں۔ اور یہ پیغام امریکی حکام کی جانب سے حالیہ دنوں میں عمران خان کو پہنچایا گیا ہے۔ عمران خان کو یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ امریکا پاکستان میں وقت پر انتخابات چاہتا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے بتایا ہے پہلی ملاقات ڈیوڈ بلوم نے دو ہفتے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیلفورنیا سے امریکی کانگریس کا ڈیلی گیشن آیا تھا جس نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

زرداری کا وزیراعظم کو الیکشن التوا میں ڈال کر توہین عدالت سے باز رہنے کا مشورہ

عمران خان انتخابی مہم ضرور چلائیں: معیشت کیسے ٹھیک ہوگی وہ پلان بتائیں

ڈیلی گیشن نے عمران خان کو بریفنگ دی کہ امریکا کسی صورت نہیں چاہ رہا کہ پاکستان میں انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔ کیونکہ پاکستان کے مسائل حل صرف اور صرف صاف اور شفاف انتخابات میں ہے۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام نے یہ باور کرایا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل صرف بروقت انتخابات کے انعقاد میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے دورے کے دوران امریکا حکام کا کہنا تھا اگر وقت پر انتخابات ہوں گے تو امریکا آپ کی  مدد کو آئے ورنہ کوئی آپ کی مدد کو نہیں آئے گا۔ ہمارے ہی اشارے پر آئی ایم ایف آپ سے ڈیل بھی کرے گا۔ لیکن اس کے لیے ضروری یہ ہے کہ آپ جمہوریت روایات کی پاسداری کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہورہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خواتین کے حوالے منعقدہ یو این کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ایک ہفتے قیام کے دوران امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ امریکا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر