اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل، نشریات بند، بول کے بولنے پر بھی پابندی

پیمرا نے نجی ٹی وی  چینل اے آر وائے  نیوز کا لائسنس تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا بیان نشر کرنے معطل کردیا جس کے بعد ملک بھر میں اس کی نشریات بند ہوگئیں جبکہ بول نیوز بھ غیر اعلامیہ  بندش کا شکار بن گیا ہے

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے نجی ٹی وی  چینل اے آر وائے  نیوز  کا لائسنس معطل کردیا جس کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں چینل کی نشریات بند کردی ہیں۔

الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کا لائسنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا بیان نشر کرنے پر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز چینل نے مزاحیہ انداز میں بانی متحدہ الطاف حسین کی تصویر اپنی اسکرین پر چلا دی ، کیا پیمرا نوٹس لے گا۔؟

پیمرا نے یہ کارروائی ایک نوٹس جاری کرنے کے بعد کی جس میں اتھار ٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی  براہ راست اور ریکارڈ شدہ تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نوٹیفکیشن میں تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ وہ عمران خان کے  براہ راست یا ریکارڈ شدہ بیانات، تقاریر اور گفتگو کو نشر کرنے سے گریز کریں۔

نیوز چینل کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ  اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عمران خان پر پابندی اور اب اے آر وائے نیوز بند۔

شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ اے آر وائے  نیوز کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے بہت زیادتی ہورہی ہے اور آج ایک بار پھر سے نیوز چینل کو بند کردیا گیا ہے ۔

 شہباز گِل نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل سے کتنے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ بولنے پر ایسی پابندی  پہلے تو کبھی پاکستان میں نہیں دیکھی  گئی  ۔اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے ۔

اے آر وائے  کے رپورٹر شاہ خالد نے لائسنس معطلی کو پی ڈی ایم حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر چینل کی نشریات بند کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے بارہا الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی فاشسٹ کارروائیوں کی مذمت کی ہے لیکن بدقسمتی سے آزادی اظہار کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں ۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بول نیوز کی نشریات میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔ کئی علاقوں میں  بول نیوز کے صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ  مذکورہ چینل ٹی وی پر نہیں آرہا ۔

متعلقہ تحاریر