سینئر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کی ایم اے کی ڈگری بنی سوشل میڈیا کی زینت

یونیورسٹی آف دی پنجاب سے جاری ہونے والی ڈگری کے مطابق مریم صفدر نے 1000 میں سے 464 نمبرز حاصل کیے ہیں۔

25 دسمبر 1992 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم صفدر کی ایم اے آرٹس کی ڈگری ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے۔

یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ایشو ہونے والی ڈگری 26 جولائی 2016 کو جاری کی گئی تھی۔

یونیورسٹی سے جاری ہونے والی ڈگری کے مطابق مریم صفدر نے سیشن 2008 اور 2010 میں اپنی ڈگری مکمل کی۔

مریم صفدر ڈگری

جاری ہونے والی سند (ڈگری) کے مطابق مریم صفدر نے 1000 نمبرز میں سے 464 نمبرز حاصل کیے ہیں اور اس طرح انہوں نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی بحران میں پھنسی شہباز شریف حکومت کو اتحادی جماعت پیپلز پارٹی آنکھیں دکھانے لگی

پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء کا ٹائٹل ایف جی پولو ٹیم کے نام

یاد رہے کہ 24 نومبر 1990 کو میاں نواز شریف نے پہلی مرتبہ وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

انہی دنوں کیپٹن محمد صفدر نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ سول سروسز کو جوائن کرنا چاہتے ہیں چنانچہ ضروری کارروائی کے بعد کیپٹن محمد صفدر نے اے ڈی سی کی حیثیت سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے قافلے کو جوائن کرلیا۔

اور بعدازاں میاں نواز شریف اور خاتون اول کلثوم نواز کی درخواست پر کیپٹن محمد صفدر کے والدین نے اپنے بیٹے کے لیے مریم نواز کا رشتہ قبول کرلیا۔ اور اس طرح 25 دسمبر 1992 کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کیپٹن محمد صفدر اپنے والد کے چار بیٹوں میں سے تیسرے نمبر کے بیٹے ہیں۔

متعلقہ تحاریر