راجا پرویز اشرف کا ملک بھر عام انتخابات ایک ہی دن کروانے کا مشورہ
قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسپیکر راجا پرویز اشرف کا ایک وڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ملک بھر میں عام انتخابات ایک ہی روز کروانے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بہتر ہے کہ آج ہم سب مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد ایک ہی روز میں منعقد ہونا ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔
قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسپیکر راجا پرویز اشرف کا ایک وڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ملک بھر میں عام انتخابات ایک ہی روز کروانے کا مشورہ دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر کراچی میں ضمنی انتخابات روک دیئے
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلینجز کا حل پارلیمان کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن، حکومت اور سیاسی جماعتیں اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔
عام انتخابات کا انعقاد ایک دن میں ہونا ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن، حکومت اور سیاسی جماعتیں اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں_
ملک کو درپیش چیلینجز کا حل پارلیمان کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی pic.twitter.com/MsGP9N0UP2
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) March 7, 2023
راجا پرویز اشرف نے ملک بھر میں ایک روز عام انتخابات کے انعقاد کو ملک کے وسیع تر مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک قدم مخالفین آگے بڑھیں اور ایک قدم حکومت۔
اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اور سیاسی حالات اس بات کے مقضاضی ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی دن میں ہوں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پرویز اشرف نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد کی مزید پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بہتر ہے کہ آج ہم سب مل بیٹھ کر فیصلہ کرلیں۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سیاسی و قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے ،اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اس لیے آگے آنا ہوگا ۔









