الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا

ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ ای سی پی کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے حکم کے بعد پنجاب میں عام انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مضبوط معاشرہ، ہمارا مستقل سلوگن ہے، جماعت اسلامی

پی ٹی وی کے عارضی ملازمین کو مستقل اور ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پینشز کی ادائیگی کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکتےہیں۔

Schedule of general elections in Punjab

ای سی پی کے نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے پبلک نوٹس 11 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

ای سی پی کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست 15 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ جس کے بعد پانچ دن تک اسکروٹنی کا عمل جاری رہےگا۔ جو 22 مارچ سے 27 مارچ تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے 3 اپریل تک کیے جانے ہیں، اور امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

ای سی پی کے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی 5 مارچ کو واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آج ہی پنجاب کے حلقوں میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعینات کا عمل بھی مکمل کردے گا۔ اس طرح انتخابی عمل کا پروسیس شروع ہو جائے گا۔ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 11 مارچ کو پبلک نوٹسز جاری کریں گے۔

متعلقہ تحاریر