چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور قائد ایوان سمیت دیگر سینیٹرز کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے محبت، بھائی چارے اور امن کو مزید فروغ دینا ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اس لئے ملک بھر میں بسنے والی تمام اقلیتیں اپنے مذہبی رسم و رواج بھرپور جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہولی تہوار خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میں پاکستان کے ایوان بالا کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لوک ورثہ ک زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

پنجاب پولیس کے تشدد سے کارکنان کی ہلاکت ، نگراں حکومت کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے محبت، بھائی چارے اور امن کو مزید فروغ دینا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ رنگوں اورمحبت کے اس دن کو منانے کا مقصد نفرتوں اور برائی کا خاتمہ اور محبت کا پیغام ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو نہ صرف مساوی حقوق حاصل ہیں بلکہ مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اس لئے تمام اقلیتیں اپنے عقائد و رسم ورواج کے مطابق زندگیاں بسر کر رہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر