کاشف عباسی کے شو میں نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کی مضحکہ خیز گفتگو

اینکر پرسن کے سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا 25 مئی کو کیا ہوا ، کچھ بھی نہیں ہوا تھا، ایک لاش تک نہیں گری تھی۔

معروف  اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر کے بھائی اور نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جو بھی قانون کو نہیں مانے گا ہم اس کے مخالف ہیں، 8 مارچ کو لگائی گئی پابندی صرف پی ٹی آئی کے لیے نہیں تھی۔

اے آر وائی نیوز  چینل کے سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ جب تک پی ایس ایل کے میچز ختم نہیں ہوجاتے سات روز تک دفعہ 144 کا نفاذ جاری رہےگا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ڈی جی فواد بیگ

لوک ورثہ ک زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

عامر میر کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس وقت ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ، اور پی ٹی آئی والوں ڈنڈوں  کے ساتھ سڑکوں پر نکلے ہوئے تھے ، ان کے پتھراؤ سے ایک ایس پی کا سر پھٹ گیا ، نو سے دس پولیس والے زخمی ہوئے ہیں ، گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

اینکر پرسن کاشف عباسی کے سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا 25 مئی کو کیا ہوا ، کچھ بھی نہیں ہوا تھا، ایک لاش تک نہیں گری تھی۔

کاشف عباسی کے ایک اور سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا کیا جو قوانین بنائے ہوئے ہیں انہیں ختم کردیا۔ دفعہ 144 کا مقصد کیا ہے؟ اور اگر 144 لگی ہوئی ہے اور اس کو کوئی توڑتا ہے تو کیا کرنا چاہیے؟۔ ان کا کہنا تھا ہم ایک سیاسی حکومت ہیں۔ عورت مارچ ہورہا تھا جس پرامن انعقاد کروانا ہماری ذمہ داری تھی۔ ان کے راستے میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اسے ہم روکیں گے۔

سوال گندم جواب چنا کے مصداق عامر میر کا کہنا تھا ایک آدمی جوکہ عدالتوں میں نہیں جانا چاہ رہا۔ ایک بندہ کہہ رہا ہے کہ میری ٹانگ کا پلستر ابھی اترا ہے، مجھے بواسیر کا مسئلہ ہے ، پھر وہ دو دن بعد انتخابی ریلی کا اعلان کردیتا ہے۔

اس پر اینکر پرسن کاشف عباسی نے عامر میر کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ کوئی بندہ عدالتوں میں جاتا ہے یا نہیں جاتا ، یہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ کا مسئلہ نہیں ہے۔

کاشف عباسی کے سوالات سے تنگ عامر میر کا کہنا تھا جب تک ہم فساد نہیں روکیں گے ہم انتخابات نہیں کراسکتے ، سات دن بعد جب پی ایس ایل ختم ہو جائے گا ، اس کے بعد یہ لوگ جو چاہے کریں۔

اینکر پرسن نے سوال کیا کہ اگر سات دن بعد کوئی مسئلہ ہوا تو کیا کریں گے؟ جس پر عامر میر نے کہا سات دن بعد بھی روک لیں گے ، جو بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرے گا ، ہم اسے روکیں گے۔

کاشف عباسی کے سوال پر پھر غصے کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا وہ کبھی بھی بہتر طریقے سے مذاکرات نہیں کرتے۔

اینکر پرسن کاشف عباسی نے سوال کیا کہ انتخابات کا شیڈول آگیا کیا انتخابات کررہے ہیں ، جس پر عامر میر کا کہنا تھا نگراں سیٹ اپ کا کام انتخابات کرانا ہی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ پیار محبت والے لوگ ہیں ، جب سے یہ حکومت سے باہر ہوئے ہیں اور جب یہ لوگ حکومت میں بھی تھے تو اپوزیشن بات کرنا پسند نہیں کرتے۔

متعلقہ تحاریر