ایئر سیال کا عالمی یوم خواتین پر قابل ستائش اقدام

ایئر سیال نے خواتین مسافروں کو ان کے ناموں سے مزین پیسٹریز پیش کیں اور مردوں کو انتظار کرواکے خواتین کو پہلے کھانا پیش کیا۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر گزشتہ روز سماجی انجمنوں اور اداروں نے مختلف انداز سے خواتین کے مسئلوں کو اجاگر کیا اور ان کے حقوق کیلیے آواز اٹھائی۔

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئرسیال نے  بھی عالمی دن پر خواتین  کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے قابل ستائش اقدام کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نون لیگ، خون لیگ میں تبدیل، پی ٹی آئی کارکنان اور عورت مارچ پر بدترین لاٹھی چارج

لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں، عمران خان کی مذمت، پیمرا نے کوریج پر پابندی لگادی

صارف صوفیہ حسنین نے اپنے ٹوئٹ میں نجی فضائی کمپنی کی جانب سے دوران پرواز فراہم کردہ ناشتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ ”آج صبح  ایئرسیال کی پرواز میں ،میں گہری نیند میں تھی  جب فلائٹ اسٹیورڈیس نے میرا نام لیکر مجھے جگایااور پھر مجھے یہ پیسٹری پیش کی جس پر میرا نام درج تھا“۔

انہوں نے بتایاکہ”تمام خواتین کو ان کے ناموں سے مزین پیسٹری کے ساتھ پہلے کھانا پیش کیا گیا ، سب سے اچھی بات یہ لگی کہ وہ کہتے رہے کہ آج مردوں کو انتظار کرنا پڑے گا“۔

واضح رہے کہ ایک جانب ایئر سیال نے خواتین سے جذبہ خیرسگالی کیلیے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا تو دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں روایتی عورت مارچ کرنے والی خواتین پر پولیس نے لاٹھیاں برسائی تھیں۔

متعلقہ تحاریر