اسحاق ڈار روزنامہ "صدائے ن” کا تراشہ شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

اسحاق ڈار نے ٹوئٹر ہینڈل  پر اپنی جماعت کے حامی اخبار کے تراشے کا عکس شیئر کیا تو ٹوئٹر صارفین نے انہیں تنقید نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ آپ کی وطن واپسی اور آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذلیل ہو رہی ہے، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے پنشن بڑھانے کا مطالبہ بھی کر ڈالا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این )کے  حامی روزنامہ "صدائے ن”  کا ایک تراشہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیا جسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

اسحاق ڈار نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این )کے  حامی روزنامہ "صدائے ن”  کا ایک تراشہ شیئر کیا جس کی شہ سرخی میں مریم نواز کا بیان چھاپا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل اور خواجہ آصف کو ملک دشمن قرار دیا؟

صدائے ن کی شہ سرخی میں لیگی سینئر نائب مریم نواز کا بیان شائع کیا گیا ہے کہ جس میں لکھا ہو ہے کہ "نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے دنیا میں ذلیل ہوگئے ہیں۔

اسحاق ڈار کی جانب سے اخباری تراشے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ غریب عوام کو تنگ کرنے والے دنیا و آخرت دونوں میں تنگ ہونگے ۔

ایک صارف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھا کہ سر، ابھی تو آپ لوگ پوری دنیا میں ٹکے ٹکے کیلئے ذلیل ہو رہے ہیں۔ اس وقت کچھ بھی ترتیب میں نہیں ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ کو  متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ” فی الحال کو عوام ہی ذلیل ہو رہی ہے۔ آپ کی وطن واپسی اور آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ۔

ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سر، خدا کا واسطہ اگلے بجٹ مین پنشن 20 فیصد بڑھا دیں کیونکہ گزارا مشکل ہوتا جا رہاہے ۔

متعلقہ تحاریر