چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اوپر حملے کے خدشات ظاہر کردیئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اوپر حملے کے خدشات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کل کے واقعات 25 مئی کا تسلسل ہے، 25 مئی والے افسران کل بھی ملوث تھے مگر یہ مجھے ناہل کریں یا گرفتار، ہم میچ جیت چکے ہیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ آٹھ مارچ کے واقعات پچیس مئی کے واقعے کا پارٹ ٹو تھا اور اس میں وہی افسران ملوث رہے جوکہ 25  مئی کو تھے۔

لاہورمیں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کل کے واقعات 25 مئی کا تسلسل ہے اور  اس میں 25 مئی والے افسران ملوث تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کا پلان ہے کہ مجھے گرفتار کریں یا نا اہل کروائیں اور پھر انتخابات کی طرف جائیں، مجھے نااہل کریں یا گرفتار مگر میچ ہم جیت چکے ہیں۔

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مجھ پر حملے کروانے جارہے ہیں۔ دفعہ ایک سو چوالیس ختم ہوگئی ہے، اب ہم دوبارہ سڑکوں ہر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی گراونڈ میں کھیل رہے ہیں۔ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ مجھ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے، انکا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کرکے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں  مگر یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نوے روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین قانون نہیں رہے گا، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں مگر چوروں سے بات کے لیے بلکل بھی تیار نہیں ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا ہے مگر اس بات کا حامی ہوں مسائل مذاکرات سے حل کیے جائیں ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا کہ جس انداز سے مجھ پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں لگتا ہے مقدمات کی جلد سنچری کرنے والے ہیں۔

متعلقہ تحاریر