آئین پاکستان کی 50ویں سالگرہ شایان شان منانے کے عزم کا اعادہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کو سرکاری محکموں کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
اسلام آباد: سینیٹر میاں رضا ربانی کی سربراہی میں پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی برائے گولڈن جوبلی تقریبات کا اجلاس جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں آئین پاکستان کی 50ویں سالگرہ کو بطور گولڈن جوبلی منانے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کو سرکاری محکموں کی جانب سے مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ممبر ایڈوائزری کمیٹی سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اس بات پر زور دیا کہ تقریبات کے بارے میں عوام میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کے کردار کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت: عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
انہوں کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کو عوام میں پذیرائی کو بڑھانے کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا کو گولڈن جوبلی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کی تیاریوں کو آسان بنانے کے لیے تمام سرکاری محکموں کو واضح ہدایات جاری کی جائیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت اطلاعات و نشریات آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے 10 مارچ 2023 سے شروع ہونے والی ایک مضبوط میڈیا مہم چلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ممبر قومی اسمبلی محترمہ مہناز اکبر عزیز نے کمیٹی کی پیشرفت کو سراہا اور بچوں کے لیے آئین سے متعلق کتابچہ مرتب کرنے کی تجویز دی۔
ممبر قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے کہا کہ آئین کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پروگرامز کو ٹیلی ویژن پر کثرت سے نشر کیا جائے۔
سینیٹر میاں رضا ربانی کی زیر صدارت کمیٹی نے گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے کمیٹی کے مزید اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے گولڈن جوبلی کی تقریبات سے متعلق کام بھی کمیٹی کے ارکان کو سونپے گے۔