بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار؛ پی ٹی آئی کی مذمت و رہائی کا مطالبہ
ایف ائی اے نے بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، فواد چوہدری نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے شریک چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شعیب شیخ کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیاہے ۔
اطلاعات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شعیب شیخ کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر اے آر وائے اور بول نیوز پر دوبارہ پابندی
بول نیوز چینل کی انتظامیہ کے مطابق شریک چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شعیب شیخ کو فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون نے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بول ٹی وی کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ کو ایف ائی اے اسلام آباد ایئر پورٹ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بول ٹی وی کے چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اطلاعات ہیں کہ بول میڈیا گروپ جے CEO شعیب شیخ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، تحریک انصاف میڈیا کو دبانے کی اس ایک اور کوشش کی سخت مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شعیب شیخ کو فوری رہا کیا جائے pic.twitter.com/23vQTXyUUj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 9, 2023
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف میڈیا کو دبانے کی اس ایک اور کوشش کی سخت مذمت کرتی ہے ۔شعیب شیخ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
صحافی اسلام الدین ساجد نے کہا کہ بول ٹی وی کے چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی خبریں تشویشناک ہے۔ کسی ٹی وی چینل کو ٹارگٹ کرنا اس کے مالک کو گرفتار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
بول ٹی وی کے چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی خبریں تشویشناک ہے، قوم کیساتھ کھڑی کسی ٹی وی چینل کو ٹارگٹ کرنا اس کے مالک کو گرفتار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے!#بول کو بولنے دو
— Islamuddin Sajid (@islamudinsajid) March 9, 2023
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں شعیب شیخ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بول نیوز کے چیئرمین شعیب شیخ ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود حاضری سے گریزاں تھے۔
بول نیوزکے مالک شعیب شیخ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے تحقیقات کررہا تھا،ان پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویزالقادر میمن کو رشوت دینے کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کیس اور دھوکہ دہی کے الزام میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سی او او وقاص عتیق اور 6 ڈائریکٹرز کو گرفتار کیا تھا۔