کوئٹہ پولیس کا لاہور آنا بے سود؛ بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے وارنٹ گرفتاری 15 روز کے لیے معطل کردیئے ہیں، کوئٹہ پولیس کا لاہور آنا بے سود ثابت ہوا
بلوچستان ہائی کورٹ نےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 15 روز کیلئے معطل کردیئے ہیں جبکہ کوئٹہ پولیس کے اہلکار انہیں گرفتار کرنے لاہور میں موجود ہیں۔
بلوچستان ہائیکورٹ (بی ایچ سی) نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے وارنٹ گرفتاری 15 روز کے لیے معطل کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لندن میں بیٹھا بھگوڑا شخص مجھے جیل میں دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان
انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نےبلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج کیا گیا کیس اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف بجلی روڈ تھانے کی حدود میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانےکی حدود نہیں ہے۔
جسٹس ظہیر الدین نےمختصر سماعت کی اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 15 روز کیلئے معطل کردیئے۔ عدالت نے مقدمہ ختم کرنے کیلئے بھی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سراہی کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی احکامات پر ایس ایس پی کی قیادت میں کوئٹہ پولیس کی ایک ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور میں موجود ہے تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے گرفتاری سے روک دیا ہے۔