لیگی رہنماؤں پر مقدمات بنانے والے ترجمان نیب نوازش علی کوسی ڈی اے میں ڈائریکٹر لگادیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے چار سال تک نون لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے خلاف  میڈیا مہم چلانے والے سابق ترجمان نیب نوازش علی خان کو سی ڈی اے  رکن بنا دیا جسے نون لیگ کے حامیوں اور صحافیوں نے بے شرمی قرار دیا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون اور ان کی اتحادی جماعتوں کے خلاف مسلسل چار سال تک میڈیا  مہم چلانے والے سابق ترجمان نیب نوازش علی خان کو سی ڈی اے  رکن بنا دیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دستِ راست اورسابق ترجمان نیب نوازش خان عاصم سی ڈی اے کا ممبر بنادیا جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

نیب آرڈیننس کی شق 4 اور 5 میں ترمیم کی گئی ہے، وزیر قانون

صحرا نورد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے  وزیر اعظم کے اس اقدام پر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال تک مسلسل نون لیگ کے خلاف میڈیا مہم چلانے والے کو ممبر سی ڈی اے بنادیا ۔

صحرا نورد نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دستِ راست اورسابق ترجمان نیب نوازش خان عاصم جنہوں نے4 سال شریف خاندان خوفناک میڈیا مہم چلائی ۔

صحرا نورد نے کہا کہ نواز ش علی نے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کےخلاف کرپشن الزامات کی خوفناک میڈیامہم چلائی آج انہیں سی ڈی اے کا ممبر بنادیا ۔

صحافی سلیم صحافی بھی نوازش علی خان کو سی ڈی اے ممبر بنانے پر حکومت پر بھڑک اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی وغیرہ پر مشتمل حکومت کو شرم بھی نہیں آتی  ہے ۔

سلیم صافی نے کہا کہ ایک طرف جاوید اقبال کو مِسنگ پرسنز کمیشن کا سربراہ برقرار رکھا ہے اور دوسری طرف ان کے اہم کارندے کو اہم عہدے پر تعینات کیا۔ کوئی شرم، کوئی حیا ، کوئی غیرت ؟۔

سلیم صافی نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر ہے جاوید اقبال کو دوبارہ چیئرمین نیب بنادیں جبکہ صحرا نورد نے بتایا کہ انہیں گھر اور گاڑیاں بھی مہیا کی گئیں ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ ان لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر لگایا ہے۔ جنہوں نے آگے چل کر انہی کو رگڑا لگایا ہے۔

متعلقہ تحاریر